Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیپالپور: سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو سرعام نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا

پولیس نے نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 04:14pm
اسکرین گریب/  سی سی ٹی وی فوٹیج
اسکرین گریب/ سی سی ٹی وی فوٹیج

دیپالپور میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو سرعام نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا، آج نیوز نے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، جس میں طالبہ کو اغواء کرکے گاڑی میں بٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سیکنڈ ایئر کی طالبہ کے اغواء کا افسوس ناک پیش آیا، نجی کالج کی طالبہ کو ضیاالدین کالونی کے بازار سے کار سواروں نے اغواء کیا۔

آج نیوز نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبہ بازار سے گھر جا رہی ہے کہ نامعلوم کار سوار طالبہ کے پاس گاڑی روکتے ہیں اور طالبہ کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو جاتے ہیں۔

پولیس تھانہ سٹی نے مغویہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، شہربھرمیں شدید خوف وہراس کی فضا قائم ہے۔

سول سوسائٹی کے افراد نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کی گرفتاری سمیت مغویہ کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

punjab

Punjab police