Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمیں کچھ تلخ فیصلے کرنے ہوں گے، چیئرمین نیپرا

'بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ روکنے کیلئےبجلی چوری کو روکنا ہوگا۔'۔
شائع 16 ستمبر 2023 01:48pm
تصویر: اےا یف پی/ فائل
تصویر: اےا یف پی/ فائل

چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) وسیم مختارکا کہنا ہے کہ حالات اس نہج پرپہنچ چکے ہیں کہ ہمیں تلخ فیصلے کرنے ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین نیپرا نے واضح کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ روکنے کیلئےبجلی چوری کو روکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حالات اس نہج پرپہنچ چکے ہیں کہ ہمیں کچھ تلخ فیصلےکرنے ہوں گے۔جو بھی بجلی چوری کررہا ہے اسے کیفرکردارتک پہنچائیں گے۔

زائد بلوں کے حوالے سے چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ اووربلنگ کی روک تھام کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے، بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئےچوری میں ملوث عملے کیخلاف کارروائی اور نجی سیکٹرکو لانا ضروری ہے۔

وسیم مختار نے بتایا کہ توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لارہے ہیں۔ صارف جس کمپنی سے بھی چاہے گا بجلی خریدلے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداواری صلاحیت 48 ہزارمیگاواٹ ہے۔ این ٹی ڈی سی کسی بھی پلانٹ کی پیداواری قیمت دیکھ کربجلی حاصل کرتا ہے۔

چیئرمین نیپراکا کہنا تھا کہ بجلی کے ریٹ کا فیصلہ عوامی سماعت کے بعد کیا جاتا ہے، نیپرا نےکبھی کوئی فیصلہ بند کمرے میں نہیں کیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی پٹیشن پرعوامی سماعت کے بعد قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

nepra

electricity

electricity bills