Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز لندن روانگی کیلئے تیار

مریم کی واپسی 21 اکتوبر کو نواز شریف کے ساتھ ہوگی، ذرائع
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 02:11pm
مسلم ن لیگ کی چیف آگنائزر مریم نواز - تصویر: اے ایف پی/ فائل
مسلم ن لیگ کی چیف آگنائزر مریم نواز - تصویر: اے ایف پی/ فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پیر کو لندن روانہ ہوں گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز پیر کو لندن جائیں گی اور اپنے والد نواز شریف کے ساتھ لندن سے پاکستان آئیں گی۔

واضح رہے کہ پارٹی قائد نواز شریف 21 اکتوبرکو لندن سےلاہور پہنچیں گے۔

قائد ن لیگ کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان چند روز قبل شہباز شریف نے کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پرامکان ہے کہ مسلم لیگ ن لاہور میں بڑے جلسے کا انعقاد کرے گی۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz