Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حوالہ ہنڈی والے کرنسی ڈیلرز کی فہرست تیار، کراچی میں چھاپہ، ایکسچینج کمپنی کا لائسنس بھی معطل

ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز نے مراسلہ بھیج دیا، کراچی میں چھاپہ اسٹاک ایکسچ چینج کے قریب مارا گیا، 2 گرفتار
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 03:21pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نجی ایکسچینج کمپنی کا لائسنس معطل کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی وں پر رائل انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی (پرائیوٹ) لمیٹڈ کا لائسنس فوری طور پر تاحکم ثانی معطل کردیا ہے۔

مرکزی بینک نے کہا کہ ایکسچینج کمپنی، اس کے ہیڈ آفس، برانچز، فرنچائزز سمیت تمام دفاتر کو معطلی کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 8 ستمبر اسٹیٹ بینک نے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر مسز عثمان انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی کا اختیار بھی معطل کیا ہے۔

اس کے علاوہ مرکزی بینک نے منی لنک ایکسچینج کمپی (پرائویٹ) لمیٹڈ پر بھی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر تین کے لئے پابندی عائد کی تھی۔

دوسری جانب منی لانڈرنگ ، حوالہ ہنڈی میں ملوث کرنسی ڈیلرز کے خلاف اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز نے اس حوالے سے تمام سرکلز کو مراسلہ لکھ دیا جب کہ کالے دھن میں ملوث کرنسی ڈیلرز کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 28 کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف قائم مقدمات کا ریکارڈ بھی تیار کرلیا گیا، حوالہ ہنڈی منی لانڈرنگ ذخیرہ اندوز کمپنیوں کے لائسنس منسوخ اور گرفتاریاں کی جائیں گی۔

اسی ضمن میں ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

حکام نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے باہر کراچی میں منظم حوالہ ہنڈی گینگ کے خلاف کامیاب چھاپہ مارا کر90 لاکھ پاکستانی روپے، 320 امریکی ڈالر بر آمد کیے۔

ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان سے 26 ہزار 420 یو اے ای درہم، 12 ہزار 289 سعودی ریال، 24 لاکھ بانڈز اور ڈپازٹ سلپس برآمد کر لی گئیں جب کہ ایف آئی آر نمبر 26/2023 درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

State Bank Of pakistan

Exchange Companies