اسکول انتظامیہ فیس میں صرف 5 فیصد اضافہ کرسکتی ہے،عدالتی حکم
سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ اسکول انتظامیہ فیس میں صرف 5 فیصد اضافہ کرسکتی ہے، اسکول انتظامیہ اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گیا۔
عدالت میں نجی اسکول کی جانب سے فیس میں من مانے اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ اسکول انتظامیہ پرانی فیس میں صرف 5 فیصد اضافہ کرسکتی ہے۔
عدالت نے اسکول انتظامیہ کو والدین سے 30 ہزار روپے فیس وصولی سے روکتے ہوئے کہا کہ فیصلے تک اسکول انتظامیہ فیس میں5 فیصد سے زائد اضافہ نہیں کرے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر اسکول انتظامیہ اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولز طلب کرلیا۔ درخواست گزار والدین کا کہنا ہے کہ اگست 2022 میں اسکول کی نئی برانچ کا افتتاح ہوا تھا، ایئرکنڈیشنڈ کلاس روم سمیت دیگرسہولیات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ اسکول انتظامیہ کا رویہ تبدیل ہوتا چلا گیا، بچوں کو ٹین کی چھت کے نیچے بیٹھنا شروع کردیا۔
مزید کہا کہ بچوں کو اسکول سے نکالنے کا کہا جس پرعدالت سےرجوع کیا تھا، سندھ ہائیکورٹ نے بچوں کو اسکول سے نکالنے سے روک دیا تھا۔
Comments are closed on this story.