Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرگودھا: نامعلوم افراد 2 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں پھینک کر فرار

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 03:01pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پنجاب کے شہر سرگودھا میں نامعلوم افراد دو نوزائیدہ بچوں کی لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے ۔

ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نوزائیدہ بچوں کی لاشیں سرکاری گائنی اسپتال مولا بخش کی دیورا کے ساتھ ریڑھی پر پڑی ملیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو کوئی نامعلوم ملزمان رات کو یہاں پھینک کر گئے ہیں، جس کے بعد اہل علاقہ نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی۔

سرگودھا ریسکیو اور متعلقہ تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔

خاکروب و اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سرکاری گائنی اسپتال مولا بخش میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث مردہ بچوں کی لاشیں گٹر سے بھی ملتی رہتی ہیں۔

ریجنل پولیس آفیسر واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش جاری ہے ۔

پاکستان

punjab