Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

’مس یونیورس‘ مقابلے کیلئے منتخب پاکستانی ماڈل کا بکنی پہننے سے انکار

'مس یونیوورس پاکستان' بننے والی ایریکا رابن اب عالمی مقابلے میں حصہ لیں گی
شائع 16 ستمبر 2023 11:59am
تصویر: ایریکا رابن/انسٹاگرام
تصویر: ایریکا رابن/انسٹاگرام

”مس یونیورس پاکستان“ کا اعزاز اپنے نام کرنے والی اریکا رابن اب ایل سلواڈور میں ’مس یونیورس‘ کے عالمی مقابلے میں بھی حصہ لیں گی۔ ماڈل کا کہنا ہے کہ ’بکنی پہنوں گی نہ کچھ ایسا کروں گی جس سے ملک پر بات آئے‘۔

انہوں نے یہ بات وائس آف امریکہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی، ماڈل نے مقابلہ جیتنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کریں گی۔

ایریکا رابن دو سال سے فیشن انڈسٹری سے وابستہ ہیں، ان کا خاندان مذہبی طور پر عیسائی ہے۔ وہ اپنے خاندان سے اس صنعت میں کام کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

ایریکا نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ ایک دفتر میں کام کرنے والی عام لڑکی تھیں۔ پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ونیزہ احمد نے انہیں ٹریننگ سیشن کے دوران ماڈلنگ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں:

ایریکا رابن ’مس یونیورس پاکستان‘ بن گئیں ، حکومت نے کسی کو نامزد نہیں کیا، وزیراطلاعات

مس یونیورس کی فائنلسٹ ماڈل المناک حادثے میں ہلاک

کیا آپ جانتے ہیں مس یونیورس بننے والی آر بونی گیبریل کون ہیں ؟

پاکستانی ماڈل ایریکا رابن تاریخ میں پہلی بار اس بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے ونیزہ کی حوصلہ افزائی کی بدولت انڈسٹری میں قدم رکھا، میرہ والدہ ایک گھریلو خاتون ہیں جو اس وقت اپنی بیٹی کی کامیابی پر بہت خوش ہیں اور میرے والد ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں‘۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اس مقابلے میں کیسے شامل ہوئیں توانہوں نے جواب دیا کہ ’کچھ ماہ قبل دبئی میں مقیم ایک پیجنٹ کمپنی (مقابلہ حسن کے لیے تیار کروانے والے) یوگون گروپ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ ڈالی کہ انہیں پاکستان سے مس یونیورس مقابلے کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مقامی تنظیموں نے پوسٹ دیکھنے کے بعد درخواست دینے کے لیے ہم سے رابطہ کیا۔ 200 درخواستوں میں سے 15 لڑکیوں کا انتخاب کیا گیا جن میں سے 5 کو حتمی طور پر منتخب کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہم پانچ لڑکیوں نے مالدیپ میں مختلف مقابلوں میں حصہ لیا جس کے بعد فائنل کیلئے میرا انتخاب ہوا‘۔

مس یونیورس پاکستان 2023 کےلیے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں کراچی سے 24 سالہ ایریکا رابن، لاہور سے 24 سالہ حرا انعام، راولپنڈی سے 28 سالہ جیسیکا ولسن، ریاست پنسلوانیا سے امریکی نژاد پاکستانی 19سالہ ملیکہ علوی اور پنجاب سے 26 سالہ سبرینا وسیم شامل تھیں۔

واضح رہے کہ 18 نومبر کو 90 مختلف ممالک کی خواتین ایلسووا ڈور میں مدِ مقابل آئیں گی، ایریکا رابن مقابلہ کرنے کے قابل ہونے کو ہی اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہیں۔

مس یونیورس کا ادارہ ہر سال امریکا اور تھائی لینڈ کی مشترکہ شراکت سے یہ مقابلہ منعقد کرتا ہے جس کا بجٹ تقریباً 100 ملین ڈالر ہے۔

امریکی خاتون آر بونی گیبریل نے گزشتہ سال مس یونیورس کا تاج پہنا تھا۔ پاکستان کا پڑوسی، بھارت یہ اعزاز تین بار جیت چکا ہے، سشمیتا سین 1994 میں، لارا دتہ 2000 میں، اور ہرناز کور سندھو 2021 میں مس یونیورس بنی تھیں۔

اس مقابلے میں پاکستان نے کبھی حصہ نہیں لیا، تاہم بیرون ملک مقیم پاکستانی نژاد خواتین نے بلاشبہ مختلف ممالک میں منعقد ہونے والے مقامی مقابلوں میں حصہ لیا لیکن یہ چہرے اکثر لوگوں کے لیے انجان ہوتے ہیں۔

پاکستان

Women

Miss Universe 2023

Erica Robin