Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں چینی برآمد

خیرپور اور نواب شاہ سے چینی کی 10ہزار900 بوریاں برآمد ہوئیں
شائع 16 ستمبر 2023 09:55am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سندھ میں اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سیکیورٹی فورسزکی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز میں متعدد اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تمام مجرمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔

آپریشنز کے دوران ذخیرہ اندوزوں اوراسمگلرز سے برآمد شدہ سامان کوبھی حراست میں لے لیا گیا، سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور قمبرشداد کوٹ سے برآمد شدہ سامان میں 3لاکھ 31ہزار700 گندم کی بوریاں شامل ہیں۔

خیرپور اور نواب شاہ سے چینی کی 10ہزار900 بوریاں برآمد ہوئیں، خیرپور، سنگھاراور گھوٹکی سے حاصل ہونے والے سامان میں 5 ہزار750یوریا کی بوریاں شامل ہیں۔

قمبر شداد کوٹ سے 1000 کھاد کی بوریاں اورخیرپورسے 83ہزار200 لیٹرخورنی تیل بھی برآمد ہوا ہے۔

sugar

sindh

sugar price