Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرین جنگ، امریکا نے روس پر100 نئی پابندیاں لگا دیں

امریکی پابندیوں کی فہرست میں 70 سے زائد روسی افراد بھی شامل
شائع 16 ستمبر 2023 08:58am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

امریکا نے یوکرین جنگ کی وجہ سے روس پر سو نئی پابندیاں لگا دیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پابندیوں کی فہرست میں 70 سے زائد روسی افراد بھی شامل ہیں۔

امریکا نے جنگ کے دوران روس کی طرف سے یوکرین کی اقتدار کو کمزور بنانے والے روسی امرا، صنعتی مالیاتی اداروں، ٹیکنالوی کی مصنوعات کے تاجروں پر بھی پابندی عائد کردی۔

دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے شمالی کوریا کی جانب سے روس کو ہتھیار فراہم کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہا روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے بات چیت جاری ہے۔

russia

USA

Ukraine