Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی: موٹروے پر تیز رفتار گاڑی ٹریلر سے جاٹکرائی، 8 افراد جاں بحق

حادثے کا شکار افراد خیرپور سے پنجاب کے علاقے مائی چوک جارہے تھے
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2023 11:06pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

گھوٹکی میں ایم 5 موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی ٹریلر سے جاٹکرائی، جس کے نتیجے میں میں 8 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

خیرپور سے تعلق رکھنے والے صحافی حیدر مستوئی کی گاڑی ایم فائیو موٹر وے پر حادثہ کا شکار ہوگئی، جہاں تیز رفتار گاڑی ٹریلر سے ٹکراگئی۔

حادثے میں نوبیاہتہ دلہن، 2 بھائی اور والدہ سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ صحافی حیدر مستوئی سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اوباڑو کے قریب پیش آیا جبکہ حادثے کا شکار افراد خیرپور سے پنجاب کے علاقے مائی چوک جارہے تھے۔

Accident

Road Accident

bus accident