Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانیہ میں کتوں کی ایک مخصوص نسل پر پابندی عائد

کتوں کے سنگین حملے، قوم کی ہولناکی میں شریک ہیں، برطانوی وزیر اعظم
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2023 11:13pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

برطانیہ نے رواں سال کے آخر تک امریکی کتوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانیہ میں جمعرات کے روز کتے کے ایک اور مشتبہ حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ جس کے بعد برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا کہ اس سال کے آخر تک امریکی ایکس ایل خطرناک کتوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کتے نے 11 سالہ لڑکی پر حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہوگئی تھی، کتے نے جس وقت بچی پر حملہ کیا وہ اپنی بہن کے ساتھ دکانوں کی طرف جارہی تھی۔

لڑکی پر کتے کے حملے کے بعد پولیس نے ایک 60 سالہ شخص کو بے قابو خطرناک کتا رکھنے کے شبے میں گرفتار کیا تھا۔

برطانیہ کی جانب سے رواں سال کے آخر تک امریکی کتوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان مذکورہ واقعات کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ہزاروں ڈالرز خرچ کر کے کُتے کا لباس بنوانے والا جاپانی شہری اب کیا سوچتا ہے

کرناٹک: 58 سال قبل بھینسیں چرانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

پائلٹ نے 165 افراد سے بھرا مسافر طیارہ کھیتوں میں اتار دیا

اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کتوں کے سنگین حملوں کے سلسلے کے بارے میں ”قوم کی ہولناکی میں شریک ہیں“۔

United Kingdom

USA

XL bully dogs