Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: مناواں میں دیرینہ دشمنی پر 2 افراد قتل

مقتولین میں 23 سالہ راشد اور 18 سالہ عبد الرحمٰن شامل
شائع 15 ستمبر 2023 05:23pm
فوٹو ـــ آرٹ ورک
فوٹو ـــ آرٹ ورک

لاہور کے علاقے مناواں میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔

جاں بحق افراد میں 23 سالہ راشد اور 18 سالہ عبد الرحمٰن شامل ہیں۔

مقتولین کی مخالفین کے ساتھ دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :

کوئٹہ کے قریب سکیورٹی فورسز پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے

احاطہ عدالتوں میں اسلحہ اور ڈنڈے سوٹے لانے پر پابندی عائد

کراچی: فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالی بچی کا کیس، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ ان کے پیاروں کو ملزم کیف، ظفر اور رضا نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

firing

lahore

lahore police

Punjab Law and Order Situation