Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز بل سماعت کیلئے مقرر، آئندہ ہفتے فل کورٹ کا امکان

سماعت سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کرے گا
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2023 03:40pm
تصویر: اے ایف پی / فائل
تصویر: اے ایف پی / فائل

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز بل عدالت عالیہ میں سماعت کیلئے مقرر ہوگیا۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا ہے، سپریم کورٹ نے 1-2 سے فیصلہ سنایا ہے، اور اس فیصلے میں جسٹس منصورعلی شاہ کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 18 ستمبر کو بھی سماعت کے لئے مقرر کرلیا گیا ہے، اور رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کرے گا، اور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ حلف اٹھانے کے بعد بینچ تشکیل دیں گے۔

سپریم کورٹ کا آٹھ رکنی لارجربنچ اس ایکٹ پر حکم امتناع جاری کرچکا ہے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے اٹارنی جنرل، و فاقی سیکریٹری قانون سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

Supreme Court