Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ رینجرز کا چھاپہ، ایک لاکھ 40 ہزار چینی کے بیگ برآمد

ضبط کی گئی چینی کی مالیت ایک ارب سے زائد ہے
شائع 15 ستمبر 2023 11:47am
ضبط کی گئی چینی کی مالیت ایک ارب سے زائد ہے - ترجمان رینجرز
ضبط کی گئی چینی کی مالیت ایک ارب سے زائد ہے - ترجمان رینجرز

پاکستان رینجرز سندھ نے چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق حب ریور روڈ پر واقع گوداموں پر چھاپے کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار چینی کے بیگ برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی چینی کی مالیت ایک ارب سے زائد ہے، ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طورپربلوچستان کے راستےافغانستان بھیجی جاتی تھی۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ چینی مزید قانونی کارروائی کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کردی گئی ہے۔

پاکستان

sugar price