Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو موقع پر 2 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم

خلاف ورزی روکنے کے لئے سیمنٹ بئیرئیرز بھی لگائے جائیں،عدالت
شائع 15 ستمبر 2023 10:42am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہورہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دو ہزار روپے موقع پر جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر ہی جرمانے کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی روکنے کے لیے سیمنٹ بئیرئیرز بھی لگائے جائیں۔

لاہورہائیکورٹ نے شہر میں جگہ جگہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر برہمی کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر سے جنوری تک سموگ عروج پر ہوتا ہے، اسی عرصہ میں کیوں ترقیاتی منصوبے شروع ہوتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ نگران حکومت پنجاب نے کون سا الیکشن لڑنا ہے جو اتنے منصوبے شروع کردئیے گئے ہیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےچالان کافی نہیں ہے۔

مزید کہا کہ دوسری خلاف ورزی پر گاڑی بند ہونے کا مینکزم ہونا چاہئے، شیخوپورہ میں دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کی بہتات ہے۔

ایل ڈی اے نے کہا کہ 500 سیمنٹ بئیرئیرز ٹریفک پولیس کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔

lahore

Lahore High Court

Punjab police