Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے، افغانستان امن کی ضمانت یقینی بنائے: خواجہ آصف

افغانستان کے ساتھ مسائل بہت سنجیدہ نوعیت کے ہیں، سابق وزیردفاع
شائع 15 ستمبر 2023 09:46am
سابق وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف - تصویر: اے ایف پی/ فائل
سابق وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف - تصویر: اے ایف پی/ فائل

سابق وفاقی وزیردفاع اوررہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل بہت سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کابل کی اتحادی ہے۔

ایکس پوسٹ میں سابق وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسائل تجارت تک محدود نہیں ہیں، یہ بہت سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور سرفہرست افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہے۔

خواجہ آصف نے لکھا کہ ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے، افغانستان کا فرض ہے کہ امن کی ضمانت اور فروغ یقینی بنائے۔

انہوں نے لکھا کہ خیرسگالی اور نیک خواہشات یکطرفہ نہیں ہو سکتیں، مریضوں کے تیماردار کے لبادہ میں دہشت گرد پاکستان آر ہے ہیں۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج اور شہری شہید ہو رہے ہیں، سارے پس منظر کو سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔

afghanistan

PMLN

Khawaja Asif