Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

گولڈ مافیا کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز، ٹاسک فورس تشکیل

ٹاسک فورس نے سونے کے اسمگلرز کی فہرست تیار کرلی، ذرائع
شائع 14 ستمبر 2023 09:17pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

گولڈ مافیا کےخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغازکردیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیز پر مشتمل ٹاسک فورس بنادی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گولڈ مافیا اور اسمگلرز کے خلاف فیصلہ کن ایکشن لینے کے لئے ٹاسک فورس بنادی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کا مقصد گولڈ مافیا کےخلاف کارروائی کرنا ہے، ٹاسک فورس نے سونے کے اسمگلرز کی فہرست تیار کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے بھی اقدامات کئےگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن، چینی کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

روپیہ مستحکم، ڈالر کا بھاؤ مزید گر گیا

انسانی اسمگلروں نے یورپ تک ’وی آئی پی‘ روٹ نکال لیا

سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے پر کام کا آغاز بھی کردیا گیا۔

corruption

سونا

Smuggling

Gold Mining

ٰٖٖٖFIA