Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اغوا میں ملوث تھانیدار سمیت دو اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم، ایس ایچ او عدالت سے فرار

عدالت نے دونوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تو ایس ایچ او فرار ہوگیا
شائع 14 ستمبر 2023 04:38pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سترہ سالہ لڑکے کے اغوا میں ملوث پولیس اہلکاروں کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے سب انسپکٹر طارق کو حراست میں لے لیا جبکہ ایس ایچ او بلال حسین موقع سے فرار ہوگئے۔

پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 17 سالہ لڑکے کے اغوا میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سماعت اے ٹی سی کے جج جہانزیب شینواری نے کی۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر طارق اور ایس ایچ او بلال حسین عدالت میں پیش ہوئے، ضامنان پیش نہ کرنے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے سب انسپکٹر طارق کو حراست میں لے لیا جبکہ ایس ایچ او بلال حسین موقع سے فرار ہوگئے۔

عدالت نے ایس ایچ او بلال حسین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ او اعجاز نبی اور ایس ایچ او عبد العلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

عدالت نے ایس ایچ او سی ٹی ڈی پشاور کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا۔

peshawar

kidnapped

peshawar police