Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ رجسٹرار کو تعیناتی کے صرف 8 روز بعد ہی ہٹا دیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2023 07:22pm

سپریم کورٹ میں رجسٹرار کی تعیناتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا اور 6 ستمبر کو تعینات کیے گئے رجسٹرار عبدالرزاق کو ہٹادیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کردی گئیں اور ایڈیشنل رجسٹرار عامر رانا کو رجسٹرار سپریم کورٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کو چند روز قبل ہی رجسٹرار سپریم کورٹ کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ اس سے قبل عبدالرزاق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

Supreme Court