Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی اور کیس میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست مسترد

ایسی کوئی روایت نہیں ڈالنا چاہتے، یہ آرڈر نہیں کریں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ
شائع 14 ستمبر 2023 03:44pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کی ان کے وکیل کی عبوری ریلیف کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے9 مقدمات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس عامرفاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کیلئے اسپیشل پراسیکیوٹرز نے پیش ہونا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ سائبر کیس میں بھی 3 اسپیشل پراسیکیوٹرز کے سامنےدلائل دیئے، استدعا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی عبوری ریلیف کی درخواست مسترد کردی اور ریمارکس دیئے کہ ایسی کوئی روایت نہیں ڈالنا چاہتے، یہ آرڈر نہیں کریں گے۔

پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف مقدمات کی رپورٹ جمع نہ کرائی جاسکی اور پولیس نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید وقت طلب کرلیا۔

وکیل سلمان صفدر نے مؤقف پیش کیا کہ ہم 6 ماہ سے رپورٹ مانگ رہے ہیں جو کہ نہیں دی جارہی، ہم اس وقت ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر نہیں کرسکتے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میں ایک چھوٹی سی مشکل آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، کیسز میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر نہیں کی، اور ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے خود عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس کو اگلی جمعرات تک ملتوی کر دیتے ہیں۔ جس پر وکیل سلمان صفدر نے استدعا کی کہ عدالت آئندہ سماعت تک عمران خان کو کسی اور کیس میں گرفتارنہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم ایسا نہیں کریں گے، ان سے رپورٹ مانگ لی ہے جو آ جائے گی۔

عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی۔

imran khan

Islamabad High Court

pti chairman

chairman pti

Cypher case