Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی (ف) کا سندھ میں آئندہ الیکشن مل کر لڑنے پر اتفاق

15 سال کراچی، نواب شاہ، لاڑکانہ میں اسٹریٹ کرائم اور ڈاکوں کی سرپرستی کی گئی، فاروق ستار
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2023 05:07pm

ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی (ف) نے سندھ میں آئندہ الیکشن مل کر لڑنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ 15 سال سے سندھ پر قابض لوگوں سے چھٹکارا پایا جائے، ان 15 سالوں میں کراچی ، نواب شاہ، لاڑکانہ میں اسٹریٹ کرائم اور ڈاکوں کی سرپرستی کی گئی۔

کراچی میں جے یوآئی کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینیئر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جے یوآئی وفد سے معاشی بدحالی پربات ہوئی، عدم استحکام سے نکالنے پر سندھ کے کردارپربھی بات ہوئی۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے 15سال تک سندھ کی تقسیم کی پالیسی پرکام کیا، وقت آگیا ہے15سال سے سندھ پر قابض لوگوں سے چھٹکارا پایا جائے، فیصلہ کیا ہے اب سندھ کارڈ نہیں چلنے دیں گے۔

رہنما ایم کیو نے کہا کہ دیہی سندھ میں سیاسی قوت جے یو آئی کے پاس ہے، آج ہم نے وسیع اشتراک قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، سندھ کے بے گناہ عوا، یتیم لاوارث نہیں، طے کیا ہے کہ ہم سندھ کے غریب عوام کے سر پر ہاتھ بھی رکھیں گے اور ان کی مشکلات بھی ختم کرینگے

فاروق ستار نے مزید کہا کہ 15 سالوں میں کراچی ، نواب شاہ، لاڑکانہ میں اسٹریٹ کرائم اور ڈاکوں کی سرپرستی کی گئی، کراچی چلتا ہے تو اسلام آباد پنڈی میں چلتا ہے، اب نگراں حکومت نے احتساب شروع کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

مولانا راشد سومرو نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں کے تحفظات دور نہ کیے تولائحہ عمل طے کریں گے۔ جے یو آئی رہنما نے کہا کراچی سے کشمور تک کرپشن کی بہت مثالیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مسائل سے نکالنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔

MQM

JUIF

Farooq Sattar

Pakistan People's Party (PPP)