Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جائیداد کی لالچ میں بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس
شائع 14 ستمبر 2023 02:00pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: تھانہ کاہنہ کی حدود میں جائیداد کی لالچ میں بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔

وسیم خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل مل کر جاوید خان کو چھت سے نیچے پھینک کر موت کے گھاٹ اتار دیا جس کا مقدمہ تھانہ کاہنہ مقتولہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں وسیم، ذیشان، علی صغیر، وقاص، دلاور اور سمینہ بی بی کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے جاوید خان پر تشدد کیا اور پھر اسے چھت سے گرایا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں زمین کے تنازع پر دو سگے بھائی قتل

بیٹے اور شوہرسمیت قتل کی گئی افغان خاتون کے بھائی پاکستان پہنچنے پر گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

lahore

Punjab police