Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستان میں 2013 سے پہلے توانائی کا بہت زیادہ بحران تھا، گورنر پنجاب

نواز شریف دور کے توانائی کے منصوبوں میں کوئی کرپشن نہیں ملتی، بلیغ الرحمان
شائع 14 ستمبر 2023 12:34pm
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان۔ فوٹو — فائل
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان۔ فوٹو — فائل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2013 سے پہلے توانائی کا بہت زیادہ بحران تھا۔

لاہور ایکسپو سینٹر میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلیغ الرحمان نے کہا کہ توانائی ہر ملک کے لئے اہم ضرورت ہے، انڈسٹری کےلئے توانائی کی سخت ضرورت ہوتی ہے، توانائی کے لئے بیرون و اندرون ملک کی کمپنیاں آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوچ کےنئے زاویے کھولنے کے لئے توانائی نمائش ملک و کمپنیوں کے لئے مفید ہوتی ہیں، پاکستان میں 2013 سے پہلے توانائی کا بہت زیادہ بحران تھا مگر نواز شریف حکومت انرجی کے نئے پلانٹس لے کر آئی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کول انرجی سستی توانائی ہے جس کے میدان میں انڈونیشیا اور ملائشیا بھی آرہے ہیں۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ نواز شریف دور کے توانائی کے منصوبوں میں کوئی کرپشن نہیں ملتی تھی، توانائی پر 2013 سے 2018 کے دوران نیٹ میٹرنگ لائی گئی۔

electricity

lahore

governor punjab

baligh ur rehman