Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ نے حریم شاہ کے شوہر کی بازیابی کی درخواست نمٹادی

بلال شاہ 26 اگست سے ڈیفنس تھانے کی حدود سے لاپتہ ہوگئے تھے
شائع 14 ستمبر 2023 11:45am
ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے شوہر کے ہمراہ ہیں  - تصویر سوشل میڈیا
ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے شوہر کے ہمراہ ہیں - تصویر سوشل میڈیا

سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہربلال شاہ کے واپس گھر پہنچنے پر مبینہ گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹا دی ہے۔

عدالت میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال کی مبینہ گمشدگی سے متعلق سماعت ہوئی، اس دوران سید بلال شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ بلال شاہ نے بیان دیا کہ کچھ لوگ میری نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار چاہیں تو اس حوالے سے قانونی راستہ اختیار کرسکتے ہیں، لاپتہ شہری گھر واپس آگیا ہے درخواست کا مقصد پورا ہوچکا ہے۔

عدالت نے حریم شاہ کے شوہر کی بازیابی کی درخواست نمٹادی، جو بلال شاہ کی والدہ جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بلال شاہ 26 اگست سے ڈیفنس تھانے کی حدود سے لاپتہ ہوگئے تھے۔

Hareem Shah

Sindh High Court