Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریلویز پولیس کی کارروائی، مسافروں کو لوٹنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

ملزم کیخلاف ڈسٹرکٹ پولیس کے 5 تھانوں میں مقدمات درج ہیں
شائع 14 ستمبر 2023 11:07am
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو لوٹنے والے ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم علی رضا چند روز قبل مسافرکا کوٹ رادھا کشن اسٹیشن پر پرس چھین کر فرارہوگیا تھا، جس میں 25 ہزار روپے اور شناختی کارڈ موجود تھا۔

ریلویز پولیس رائیونڈ نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو فوری گرفتار کیا جس کے پاس سے دوران تفتیش مختلف وارداتوں میں مسافروں سے لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لوٹے ہوئےقیمتی سامان میں 2 لیپ ٹاپس، 2 موبائل، 23 ہزار رقم شامل ہے، جبکہ ملزم کیخلاف ڈسٹرکٹ پولیس کے 5 تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

Pakistan Railways

Crime