الیکشن کی تاریخ: صدر مملکت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، ماہر قانون
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں انتخابات کی تاریخ دیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو صدر کا خط افسوس ناک ہے۔
آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ صدر مملکت کو خط نہیں لکھنا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داریوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔
سابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ صدر کا نام لکھا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ صدر تاریخ دیں، صدر کا صرف نام استعمال ہوگا۔
عرفان قادر نے کہا کہ صدرمملکت کا یہ کام نہیں کہ الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کریں، لوگ صدر مملکت کی جگ ہنسائی کررہے ہیں، صدر پاکستان کا منصب بہت بلند بالا ہے۔
Comments are closed on this story.