Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کا قرضہ مؤخر کیے جانے کا امکان، حکومت نے نیا قرضہ بھی دلوا دیا

کمرشل بینک پی آئی اے کا قرض مؤخر کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
شائع 13 ستمبر 2023 05:04pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

قومی ائرلائن ”پی آئی اے“ کا 260 ارب روپے کا قرض دو سال کیلئے مؤخر کیے جانے کا امکان ہے۔ قرض کو مؤخر کرنے کیلئے حکومتی گارنٹی فراہم کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اخراجات اور مالی آپریشنز کیلئے پی آئی اے کو کمرشل بینکوں سے 14 ارب روپے کا نیا قرض بھی دلوایا گیا ہے، نیا قرض ملنے کے بعد پی آئی اے کو ٹیکس بقایاجات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

پی آئی اے نے وزارت خزانہ سے مالی آپریشنز کیلئے 23 ارب روپے مانگے تھے، پی آئی اے نے فلائٹ ٹکٹس پر ملنے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی ادا نہیں کی تھی۔

نگران وزیرخزانہ نے پی آئی اے میں اسٹرکچرل اصلاحات کیلئے پلان بھی طلب کیا ہے۔

کمرشل بینک پی آئی اے کا قرض مؤخر کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

پی آئی اے نے حکومتی گارنٹی کی بنا پر مختلف کمرشل بینکوں سے قرض لیا ہوا ہے۔

PIA

bank loan