Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمرعطا بندیال نے ریٹائرمنٹ سے 2 روز قبل چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا

چیف جسٹس ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھر میں منتقل ہوگئے
شائع 13 ستمبر 2023 02:55pm
تصویر: فائل
تصویر: فائل

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریٹائرمنٹ سے دو روز قبل چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا ۔

چیف جسٹس ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھر میں منتقل ہوگئے ہیں۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائرہورہے ہیں، ان کی جگہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔

گھر خالی کیے جانے کے بعد نامزد چیف جسٹس قاضی فائزعیسی چیف جسٹس ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔

جستس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو حلف برداری کیلئے چیف جسٹس ہاؤس سے ہی روانہ ہوں گے ۔

Supreme Court

CJP Bandial