بجلی بل: وزیراعظم ہاؤس، اہم وزراتیں اور سرکاری ادارے اربوں کے نادہندہ نکلے
وفاق میں موجود مختلف وزارتیں، ڈویژنز اور سرکاری ادارے آئیسکو کے اربوں کے نادہندہ نکلے ، وزیراعظم ہاؤس کا بل بھی ہزاروں میں آنے کے باوجود ادا نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنی رہائش گاہ کابل صرف9 ہزار 819 ہونے کے باوجود نادہندہ نکلے۔ وزیراعظم ہاؤس کا گزشتہ ماہ کا بجلی کا بل ادا نہیں کیا گیا۔
دفترخارجہ 14 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ نکلا۔ بی بلاک میں مختلف وزارتیں 9 کروڑ83 لاکھ 67 ہزار سے زائد کی نادہندہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیو بلاک میں وزارت خزانہ سمیت دیگر 4 کروڑ97 لاکھ 20 ہزارروپے سے زائد ، سی بلاک میں واقع وزارتیں 4کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کو بھی بجلی بلوں کی مد میں5 کروڑ 20 لاکھ 26 ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر بجلی بلوں کی مد میں ایک کروڑ 54 لاکھ 20 ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ جبکہ کابینہ بلاک نے بھی بجلی بلوں کی مد میں 7 کروڑ 64لاکھ 97 ہزار سے زائد ادا نہیں کیے۔
اس دوڑ میں سندھ اورپنجاب ہاؤس بھی شامل ہیں جو بالترتیب 66 لاکھ 53 ہزار اور 51 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق فارن سروس اکیڈمی کے ذمہ 41 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد، نیشنل لائبریری کے ذمے ب12 لاکھ 90 ہزار سے زائد اور نیشنل آرٹ گیلری کے ذمےواجب الادا رقم17لاکھ 80 ہزار سے زائد ہےۯ
ذرائع نے مزید بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز بجلی بلوں کی مد میں 10 لاکھ سے زائد اورآزاد کشمیر کونسل سیکرٹریٹ 9 لاکھ 85 ہزار سے زائد کی نادہندہ ہے۔
Comments are closed on this story.