سانحہ جڑانوالہ: ’جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو عدالت ایکشن لے گی‘
سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کیلئے دائر درخواست پرسماعت کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرواتے ہوئے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔
بشپ آزاد مارشل کی جانب سے دائر رخواست کی سماعت سانحہ جڑانوالہ کی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے کی۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کیس سے متعلق سولہ مقدمات درج ہوئے۔ ان مقدمات کی تحقیقات کیلئے پانچ جے آئی ٹیز بنا دی گئی ہیں۔ ان جے آئی ٹیز کے پانچ سربراہ ہیں جبکہ ہر جے آئی ٹی پانچ ممبران پر مشتمل ہے۔
چیف سیکرٹری نے اپنے جواب میں بشپ آزاد مارشل کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ چیف سیکرٹری پیش ہوکر آگاہ کریں کہ وہ اس معاملہ پر جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں،اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو عدالت ایکشن لے گی۔
لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت پندرہ ستمبر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.