Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

’ضروری نہیں انسان جو چاہے اس کی وہ خواہش پوری ہو‘

'امید ہے اگلا بینچ انجوائے کرےگا'، گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت میں چیف جسٹس کے دلچسپ ریمارکس
شائع 13 ستمبر 2023 12:13pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت بنا کسی کاررواٸی کے ملتوی کر دی گٸی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ یہ کیس بہت دلچسپ تھا، ضروری نہیں کہ انسان جو چاہے اس کی خواہش پوری ہو۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سماعت کا آغاز کیا۔ اس دوران فریقین کے وکیل کی سماعت موخر کرنے کی استدعا پرسماعت بنا کسی کاررواٸی کے ملتوی کردی گٸی ۔

سماعت میں دیگر وکلاۓ کے آنے پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا باقی وکلا کو اطلاع نہیں ہوٸی تھی؟ ہم آپکو گڈ تو سی یو کہتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس بہت دلچسپ تھا، اب یہ کیس نیا بینچ سنے گا، امید ہے اگلا بنچ اس کیس کو انجوائے کرے گا۔

انہوں نےمزید کہا کہ ضروری نہیں کہ انسان جو چاہے اس کی وہ خواہش پوری ہو۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائرہورہے ہیں، ان کی جگہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ نومبر 2022 میں سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کے فوری آڈٹ کا حکم دیا تھا۔

پی ڈی ایم حکومت میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اوروزارت بین الصوبائی رابطہ کے آڈٹ پیرازکا جائزہ لیکر گن اینڈ کنٹری کلب کاریکارڈ قبضے میں لینے کی ہدایت کی تھی۔

Supreme Court

CJP Bandial