Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حقوق کے نفاد کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے، نگران وزیراعظم

انوار الحق کاکڑ نے گلگت بلتستان کے پہلے اور واحد امراض قلب اسپتال کے اوپی ڈی کا افتتاح کردیا
شائع 13 ستمبر 2023 12:00pm
نگران وزیراعطم انوار الحق۔ فوٹو — اسکرین گریب
نگران وزیراعطم انوار الحق۔ فوٹو — اسکرین گریب

نگران وزیراعطم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ حقوق کے نفاد کی ذمہ داری ریاست کی ہے جسے احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

انوار الحق کاکڑ نے گلگت بلتستان کے پہلے اور واحد امراض قلب اسپتال کے اوپی ڈی کا افتتاح کردیا، 50 بستروں پر مشتمل اسپتال امراض قلب کے علاج کی جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔

گلگت بلتستان کے امراض قلب اسپتال میں ایمرجنسی، آئی سی یو، بچوں کا وارڈ اور سرجری کی سہولیات دستیاب ہیں۔

نگران وزیراظم نے اسپتال کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت کے باسیوں نےبڑی محبت سے استقبال کیا، گلگت بلتستان رنگ ونسل کے لوگوں کا گلدستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کےحوصلے پہاڑوں کی طرح ہیں، یہاں سیاحت کی غرض سے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں، گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے مختلف لوگوں سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام ضروری ہے، حقوق کے نفاد کی ذمہ داری ریاست کی ہے، احسن طریقے سے نبھائیں گے جب کہ غلط فہمیوں کی بنیاد پر دوریوں کا خاتمہ ضروری ہے، ہم حکمت اور ہمت سے ان دوریوں کا خاتمہ کریں گے۔

گلگت بلتستان

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar