Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجی بجلی گھروں کیلئے مراعات واپس لی جائیں، آئی ایم ایف کا مطالبہ

عالمی مالیاتی ادارے نے5 سخت شرائط پر مبنی تحریری معاہدہ مانگ لیا
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2023 12:50pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی سے پانچ سخت شرائط پر مبنی تحریری معاہدہ مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 5 شرائط پر مبنی معاہدے کا مطالبہ کیا.آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پروڈیوسرز(صنعتی اداروں کی جانب سے لگائے گئے نجی بجلی گھروں) کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ دیگر صارفین کی طرح کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ کیا جائے، کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کیا جائے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے رعایت ختم اور نرخوں میں اضافہ کا پلان فراہم کیا جائے۔

وزارت خزانہ نےآئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے وقت مانگا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے۔

کیپٹو پاور پروڈیوسر نجی شعبے کے وہ بجلی گھر ہیں جو صنعتیں اپنے استعمال کے لیے لگاتی ہیں لیکن اضافی بجلی حکومت کو فروخت کرتی ہیں۔

پاکستان

electricity

IMF