Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: موچکو ٹول پلازہ پر کیشئر پر گولی چلانے والا بلوچستان فرار

بہادر آباد میں ملزم کے فلیٹ کو تالا لگا ہوا ہے، پولیس
شائع 12 ستمبر 2023 11:43pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی میں موچکو ٹول پلازہ پر کیشئر پر گولی چلانے والا شخص بلوچستان فرار ہوگیا، ملزم بہادر آباد کا رہائشی ہے۔

موچکو ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس مانگنے پر ملازم کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے ملزم کی شناخت حاجی حمید کے نام سے ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم حاجی حمید فیملی کے ساتھ بلوچستان فرارہوگیا، حاجی حمید بہادر آباد کا رہائشی ہے اور مچھلی کا کاروبار کرتا ہے۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بہادر آباد میں ملزم کے فلیٹ کو تالا لگا ہوا ہے، واردات میں استعمال کار اس وقت وندر بلوچستان میں ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے خالد بن ولید روڈ کے شو روم سے کار خریدی، ملزم حاجی حمید نے کار اپنے نام پر ٹرانسفر نہیں کروائی۔

ملزم حاجی حمید کے خلاف موچکو تھانے میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔

firing

karachi

Crime

Karachi Police