Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم ڈی کیٹ کیا ہے اور اس کے دو ورژن کیوں ہیں؟

ٹیسٹ کا NUMS ورژن الگ سے منعقد کیا جاتا ہے۔
شائع 12 ستمبر 2023 09:04pm
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

پاکستان میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ملکی اور بیرون ملک قائم متعدد یونیورسٹیوں کے زیر انتظام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) دینا ہوتا ہے۔

یہ متعدد انتخابی سوالات (MCQs) پر مشتمل ٹیسٹ ہوتا ہے، جو مختلف یونیورسٹیز کے زری اہتمام لیا جاتا ہے۔

خیبرپختونخوا میں اس ٹیست کا انعقاد ہوا، لیکن اس کے بعد ایک بڑے تنازعے نے جنم لیا، ٹیسٹ میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نقل کا اسکینڈل سامنے آیا اور پھر گرفتاریوں اور مقدمات درج ہونے کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد یہ معاملہ خبروں میں بڑے پیمانے اٹھایا گیا۔

لیکن لوگوں کو سمجھ نہیں آیا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہے کیا اور اتنا اہم کیوں ہے؟

اس معاملے کو سمجھنے کیلئے ضروری ہے کہ پہلے ایم ڈی کیٹ کو سمجھا جائے۔

دراصل ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دو ورژن ہیں۔

ایم ڈی کیٹ کا انعقاد نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (NUMS) بھی کرواتی ہے اور یہ صرفNUMS (نمز) اور اس سے ملحقہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلباء کے لیے ہوتا ہے۔

نمز سے منسلک میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی فہرست آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا دوسرا ورژن پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے تحت منعقد کیا جاتا ہے، جو پاکستان میڈیکل کمیشن کے ماتحت ہے۔

یہ ٹیسٹ زیادہ وسیع پیمانے پر منعقد کیا جاتا ہے، ڈاکٹر بننے کے خواہش مند افراد کو یہ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے۔ لیکن ان میں وہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز شامل نہیں جو نمز سے ملحقہ ہوں۔

تاہم دونوں نصاب ایک ہی جگہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمیشن سے آتا ہے۔

سال 2023 میں نمز نے اپنا ایم ڈی کیٹ 4 ستمبر کو منعقد کیا جبکہ مرکزی ایم ڈی کیٹ10 ستمبر کو منعقد ہوا۔

مرکزی ایم ڈی کیٹ کا انعقاد مختلف صوبوں اور خطوں میں متعدد یونیورسٹیوں کے ذریعے ہوا۔

یہ ٹیسٹ تمام صوبوں کے لیے موزوں ہے اور طلباء کے پاس اس جگہ کا انتخاب کرنے کا اختیار ہے جہاں سے وہ ٹیسٹ کیلئے حاضر ہونا چاہتے ہیں۔

بیرون ملک مقیم امیدوار بھی مختلف ممالک میں قائم مراکز پر یہی امتحان دیتے ہیں۔

بلوچستان میں، ایم ڈی کیٹ کوئٹہ میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام ہے۔

سندھ میں، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (JSMU) کراچی، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد اور لاڑکانہ کے مقامات پر ٹیسٹ کا انعقاد کرتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، مردان، سوات، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، صوابی اور مالاکنڈ میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کرتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی (SZABMU) ٹیسٹ کراتی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی مظفرآباد، میرپور، راولاکوٹ میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کرتی ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی گلگت میں ٹیسٹ کا انعقاد کرتی ہے۔

یہی یونیورسٹی ریاض اور دبئی کے بین الاقوامی مقامات پر بھی ٹیسٹ کرواتی ہے۔

پنجاب میں، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، اور گجرات میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کرتی ہے۔

MDCAT

MDCAT Results

NUMS