Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپرا کی تمام ڈسکوز کو ہنگامی بنیادوں پر صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت

بجلی کے اضافی بل اور دیگر بے ضابطگیوں پر نیپرا نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی
شائع 12 ستمبر 2023 08:19pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو اوور بلنگ دینے اور دیگر بے ضابطگیوں پر تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو نیپرا میں طلب کیا گیا۔ اتھارٹی نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی، جو ایک ماہ میں رپورٹ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو پیش کرے گی۔

ڈسکوز کی جانب سے اوور بلنگ اور بے ضابطگیوں کے معاملے پر سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کی نیپرا میں طلبی ہوئی۔

اتھارٹی نے صارفین کیلئے بلنگ میں بے ضابطگیوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تمام ڈسکوز کو ہنگامی بنیادوں پر صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کردی۔

سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز اتھارٹی کو مطمئن نہ کر سکے، اس لئے نیپرا نے ڈسکوز کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کر لیا۔

نیپرا کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ اتھارٹی کو پیش کرے گی، رپورٹ کی بنیاد پر اتھارٹی ڈسکوز کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

نیپرا کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کی جانب سے دوران سماعت اوور بلنگ اور دیگر مسائل پر بریفنگ بھی دی گئی۔

نیپرا کو تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز نے بتایا کہ متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کے اضافی بلوں پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، مختلف شہروں میں مظاہرے بھی کیے جاتے ہیں۔

nepra

electricity price

WAPDA

food inflation

electricity bills