نو مئی کو حساس ادارے پر حملہ، مقدمے میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل
فیصل آباد: مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 100سے زائد افراد نامزد ہیں
فیصل آباد میں نو مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے مقدمے میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کردی گئی ہیں۔
فیصل آباد میں 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی بھی نامزد ہیں۔
مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، ڈاکٹر نثار جٹ سمیت 100 افراد نامزد ہیں۔
یاد رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے ملک گیر احتجاج کیا تھا۔
پرتشدد مظاہروں کے دوران قومی املاک بشمول فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔
Punjab police
PTI protest
MAY 9 RIOTS
مقبول ترین
Comments are closed on this story.