Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

لیبیا میں طوفانی بارشوں سے ڈیم ٹوٹ گئے، 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 10 ہزار لاپتا

مشرقی علاقے میں دو بڑے ڈیم ٹوٹ گئے
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2023 05:36pm
طوفان سے درجنوں دیہات اور قصبے زیر آب آگئے
طوفان سے درجنوں دیہات اور قصبے زیر آب آگئے

لیبیا میں سمندری طوفان ڈینئیل نے تباہی مچا دی ہے، بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تباہی میں دو ہزار آٹھ سو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور اب تک ایک ہزار لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ دس ہزار افراد لاپتا ہیں۔

چوفان کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے اور درجنوں افراد اور گاڑیاں ریلوں میں بہہ گئی ہیں۔

لیبیا کا شہر درنہ مکمل تباہ ہو چکا ہے۔

شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور تعلیمی سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل ہیں۔

لیبیا کی حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

سمندر طوفان ڈینئل لیبیا کے مشرقی ساحلی شہر درنہ سے ویک اینڈ پر ٹکرایا تھا جس کے ساتھ طوفانی بارشیں ہوئیں۔ اب مقامی حکومت کے ترجمان اسامہ حماد نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان اور بارشوں کے باعث علاقے میں دو ڈیم ٹوٹ گئے ہیں اور وسیع علاقہ زیر آب آگیا ہے۔

اسامہ حماد کے مطابق کم ازکم 2 ہزار افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ اے ایف پی
بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ اے ایف پی

خطے میں تعینات فوج کے ایک ترجمان کا کہنا کہ درنہ شہر سے پانچ سے چھ ہزار افراد لاپتہ ہیں۔

لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے کوارڈینیٹر نے بتایا کہ درجنوں دیہات اور قصے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جہاں پر سیلابی صورت حال ہے اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

جن علاقوں میں سیلاب اتر گیا ہے وہاں تباہی کے مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔

Libya

storms