Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کا استعمال 500 یونٹ کم لیکن بل 50 ہزار زیادہ؟ نادیہ حسین سخت برہم

بھاری بھرکم بلوں نے شوبز سیلیبرٹیز کو بھی لپیٹ میں لے لیا
شائع 12 ستمبر 2023 04:06pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

ملک بھرمیں بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کے باعث ہر شخص پریشان ہے، اب انہوں نے پاکستانی شوبز سیلیبرٹیز کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

سُپر ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کو بھی بجلی کم استعمال کرنے کے باوجود بھاری بھرکم بل موصول ہوا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ہے جہاں انہوں نے مہنگے بجلی بلو پر حکومت کی ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ماڈل نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں یونٹس کم استعمال ہونے کے باوجود بجلی کا بل بہت زیادہ آیا ہے۔

مزید پڑھیں:

صبا فیصل اپنے دوسرے بیٹے کی شادی میں کون سی غلطیاں نہیں دہرائیں گی

علی رحمان کے بعد آریز احمد بھی خواجہ سرا بن گئے

کپل شرما کو صبا قمر کا ’100فیصد سچ‘ بھا گیا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نادیہ حسین حکومت کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میرے گھر میں جنوری، فروری یا مارچ میں 2500 یونٹس استعمال ہوتے تھے اور بجلی کا بل 1 لاکھ 20 ہزار آتا تھا، اب جبکہ اس ماہ 2012 یونٹس استعمال ہوئے لیکن بجلی کا بل 1 لاکھ 70 ہزار آیا ہے‘۔

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’شدید گرمی میں 500 یونٹس کم استعمال کرنے ہر بھی میرے گھر میں پونے دو لاکھ بجلی کا بل آیا ہے‘۔

اداکارہ نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ 500 یونٹس کم استعمال کرنے پر بجلی کے بل میں 50 ہزار روپے کا اضافہ کیسے ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس میں نادیہ خان سمیت ندا یاسر، فضا علی اور سعدیہ امام نے بھی اسی حوالے سے گفتگو کی تھی۔

Nadia Hussain

lifestyle

electricity bills

inflammation