Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سائفرکیس: اٹک جیل میں سماعت کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2023 09:26am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس سماعت کی اٹک جیل منتقلی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل اورایف آئی اے پراسیکیوٹرکے دلائل مکمل ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے فیصلہ محفوظ کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرافضل مروت نے وزارت قانون کا نوٹیفکیشن عدالت کے سامنے پڑھا۔

وکیل نے موقف اپنایاکہ وزارت قانون نے کس قانون کس اختیارکےتحت عدالت اٹک جیل منتقل کی ، اسلام آباد سےٹرائل کیسے پنجاب میں منتقل ہوسکتا ہے ؟ ٹرائل دوسرے صوبے منتقلی قانونی طورصرف سپریم کورٹ کرسکتی ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ چیف کمشنریا سیکرٹری داخلہ کا اختیارنہیں کہ وہ ٹرائل دوسرے صوبےمنتقل کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل اورایف آئی اے پراسیکیوٹرکے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔

imran khan

Islamabad High Court

Cypher case