Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس: پی ٹی آئی دور کے 4 سابق وفاقی وزراء نیب میں طلب

سابق وزراء میں فیصل واوڈا،علی زیدی ،خالد مقبول صدیقی اورفروغ نسیم شامل
شائع 12 ستمبر 2023 11:11am

نیب نے 190 ملین پاؤنڈزاسکینڈل میں فیصل واوڈا، علی زیدی ،خالد مقبول صدیقی اورفروغ نسیم کو چودہ ستمبرکو طلب کرلیا۔

چاروں سابق وفاقی وزرا کو ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیب نے فیصل واوڈا،علی زیدی ،خالد مقبول صدیقی اورفروغ نسیم کو بطور پی ٹی آئی دورحکومت کے وزراء طلب کیاہے۔

تمام سابق وفاقی وزراء کو 14 ستمبر کو ریکارڈ سمیت نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

pti

NAB

MQM

190 million pounds scandal