Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت، پولیس نے آج بھی ریکارڈ جمع نہیں کروایا

کوئی پیشرفت نہ ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت نے سماعت 15 ستمنبر تک ملتوی کردی
شائع 12 ستمبر 2023 09:48am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔ پولیس نے کی آج بھی ریکارڑ جمع نہیں کروایا۔

انسداد دہشتگری عدالت اور جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وکیل سردارعبدالرازق کے جونیئر وکیل پیش ہوئے،

پولیس کی جانب سے آج بھی ریکارڈجمع نہ کروایاجاسکا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو ریکارڈ جمع کروانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردیتےہیں۔

پرویز الٰہی کے وکیل کے جونیئروکیل نے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ 14 ستمبرکو دیگراہم کیسز سماعت کیلئے مقرر ہیں، ہم کیس کی سماعت 15ستمبرکو رکھ لیتے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی۔

ATC

Pervaiz Elahi