خیبرپختونخوا میں اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ میں مبینہ بد عنوانی کیخلاف تحقیقات کا آغاز
نیب نے خیبرپختونخوا میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ میں مبینہ بد عنوانی کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔
بدعنوانی کا سراغ لگانے کیلئے نیب کی جانب سے محکمہ صحت کو خط لکھ کرآؤٹ سورس اسپتالوں کا پس منظر اور حکومتی پالیسی طلب کرلی۔
نیب نے منصوبے کا پی سی ون اور ٹینڈر بھی طلب کیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ، سالانہ مختص شدہ بجٹ، اخراجات کی تفصیل بھی پیش کی جائیں۔
نیب خیبرپختونخوا نے سیکرٹری صحت کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئےمحکمہ صحت سےمنصوبےکی مانیٹرنگ، آڈٹ رپورٹ بھی مانگ لی۔
مزید پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں صحت کارڈز والے مریضوں کا داخلہ بند
صدر مملکت جلد انتخابات کی تاریخ کا جلد اعلان کرنے والے ہیں، ذرائع
مریضوں کے ساتھ نامناسب رویہ، چارسدہ اسپتال کے 2 ڈاکٹرز معطل
نیب کا کہنا ہے کہ منصوبے میں اعلیٰ حکام کے کردار، ذمہ داروں کی تفصیل بھی فراہم کی جائیں۔
دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ ہیلتھ فاؤنڈیشن کی ذمہ داری ہے، تمام معلومات ہیلتھ فاؤنڈیشن کے پاس ہوں گی۔
ڈی جی ہیلتھ نےتفصیلات کی فراہمی کیلئےایم ڈی ہیلتھ فاؤنڈیشن کو خط لکھ دیا۔
Comments are closed on this story.