Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

2017 کا تسلسل رہتا تو جی 20 کا یہ اجلاس پاکستان میں ہوتا، نواز شریف

تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا یا ہونے والا ہوتا، نواز شریف
شائع 11 ستمبر 2023 06:55pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو جی 20 اجلاس آج پاکستان میں ہوتا۔

لندن میں حسن نواز کے دفتر آمد کے موقع پر نواز شریف نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ بھارت میں جی 20 کا اجلاس ہوا اور پاکستان اس میں شریک کیوں نہیں؟

جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو جی 20 کا یہ اجلاس پاکستان میں ہوتا، تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا یا ہونے والا ہوتا۔

اہلیہ کی برسی کے سوال پر سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

india

Nawaz Sharif

G20 Summit