Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر اضافہ، 2 ماہ میں 4 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول

اگست میں ترسیلات زر 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، اسٹیٹ بینک
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2023 06:46pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 3 فیصد کا اضافہ ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2023 کے مقابلے میں اگست میں ترسیلات زر 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 49 کروڑ ڈالر بھیجی گئی۔

یو اے ای سے 31 کروڑ ڈالر ترسیلات موصول ہوئے، جبکہ امریکا سے 26.2 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے 33 کروڑ دس لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2023ء میں ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر تین عشاریہ ایک فیصداضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

حوالہ ہنڈی: ایف آئی اے نے رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروا دی

جولائی تا اگست مالی سال 2023-2024ء میں ترسیلات زر کی مد میں مجموعی طور پر 4 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

remittances

State Bank Of pakistan

FOREIGN EXCHANGE RESERVES