Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈکیتی کے 3 ملزمان پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار

واقعہ کے بعد سٹی پولیس آفیسر نے ایس ایچ او ڈی ٹائپ کالونی کو معطل کردیا
شائع 11 ستمبر 2023 06:05pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل / پاکستان ٹو ڈے
فوٹو۔۔۔۔ فائل / پاکستان ٹو ڈے

فیصل آباد میں تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد سٹی پولیس آفیسر نے ایس ایچ او ڈی ٹائپ کالونی کو معطل کردیا۔

ایس پی اقبال ڈویژن کو واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

ایس ایچ اوتھانہ ڈی ٹائپ، نائب محرر اور سنتری حوالات کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس اہلکار ایک ملزم کو اسپتال منتقل کررہے تھے ، اس دوران ملزمان اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :

سندھ میں انتہائی مطلوب ملزمان کی بلیک بک تیار

جہلم میں 3 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

فرار ہونیوالے ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی۔

Faisalabad

Punjab police

Suspects flee