Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

حوالہ ہنڈی: ایف آئی اے نے رپورٹ وزرات داخلہ میں جمع کروا دی

وزرات داخلہ نے ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو بھی پیش کردی، ذرائع
شائع 11 ستمبر 2023 04:05pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی غیرقانونی فارن ایکسچینج پرکارروائیوں کی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروادی۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر 48 چھاپے مارے۔ کریک ڈاؤنز میں 15کروڑسے زائد کی ریکوری کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران 59 افراد کو گرفتارکرکے 48 مقدمات درج کئے گئے۔ 11 افراد کے خلاف غیر قانونی کرنسی ایکسچیج پرانکوائریاں شروع کی گئیں جبکہ انکوائری کے بعد مزید 9 مقدمات درج کیے گئے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے چھاپوں کے دوران ایک لاکھ 6 ہزار 800 امریکی ڈالرپکڑے گئے۔ دو کروڑمالیت سے زائد کی دیگر غیرملکی کرنسی قبضہ میں لی گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حوالہ ہنڈی میں استعمال ہونے والے 9 کروڑ 83لاکھ روپے پکڑے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات داخلہ نے ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو بھی پیش کردی ہے۔

FIA

پاکستان