Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی ولی عہد کا غیر طے شدہ دورہ پاکستان متوقع

محمد بن سلمان کسی بھی وقت دورہ کرسکتے ہیں ، نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی
شائع 11 ستمبر 2023 03:47pm

نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کسی بھی وقت پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جی 20 کانفرنس کے لیے بھارت جانے والے سعودی ولی عہد سعودی پیر 11 ستمبر کی رات ساڑھے آٹھ بجے وہاں سے روانہ ہوں گے۔

اتوار کو جی 20 سربراہ اجلاس کے اختتام پر دیگر عالمی رہنماؤں کے روانہ ہونے کے بعد محمد بن سلمان پیر کو دو طرفہ دورے کے لیے بھارت میں ہی ٹھہرے تھے۔

بھارتی حکام کی جانب سے جاری کردہ اشیڈول میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے راشٹرپتی بھون میں بھارتی صدر صدردروپدی مرمو سے سے ملاقات کریں گے اور رات ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہوجائیں گے۔

مرتضیٰ سولنگی نے چیئرمین پاکستان پیپلز بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے حوالے سے کہا کہ 90 دن میں انتخابات کامطالبہ بلاول کا آئینی حق ہے۔

نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈالر، تیل اورمنشیات فروش مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی، پودے ہم لگا دیں گے ، پھل کوئی بھی کھائے۔

Saudi Arabia

پاکستان

Mohammed bin Salman

Murtaza Solangi