Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

عمران خان نے ڈیل کے حوالے سے وکلاء کے ذریعے پیغام بھجوا دیا

لیگل ٹیم کو ڈسٹرکٹ جیل کے اندر داخلے کی اجازت دے دی
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2023 08:32pm
تصویر / فائل
تصویر / فائل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 4 رکنی قانونی ٹیم نے اٹک جیل میں ان سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے وکلاء نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈیل تب ہی ہوگی جب ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہوں گے۔

پیر کو نعیم حیدر پنجوتھا، راجا یاسر، مشال یوسفزئی اور قاضی محمد انورایڈوکیٹ پر مبنی لیگل ٹیم ڈسٹرکٹ جیل اٹک پہنچی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے بتایا کہ عمران خان نے ڈیل کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے۔

نعیم حیدر کا کہنا تھا کہ ’نہ تو کوئی خان صاحب سے ملنے آیا ہے، نہ خان صاحب نے کوئی پیغام بھجوایا ہے‘۔

ان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں الیکشن میں تاخیر کرائی اور جان بوجھ کر الیکشن نہیں کروائے ان کے اوپر توہین عدالت اور آرٹیکل چھ لگنی چاہیے۔

پاکستان

imran khan

District Jail Attock