Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی خیبرپختونخواہ کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن جعلی نکلا

آئی جی گنڈاپور کے دفتر نے وضاحت کردی
شائع 11 ستمبر 2023 04:23pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات گنڈا پور کوعہدے سے ہٹانے سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔

آئی جی کے پی آر او نے آج نیوز کو بتایا کہ مذکورہ نوٹی فکیشن جعلی ہے جس کا اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے بھی نوٹس لیا ہے اور ایف آئی اے کو تحقیقات کے لیے کیا ہے۔

پیر کی صبح اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا ایک نوٹی فکیشن سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا کہ اختر حیات گنڈا پور کی جگہ گریڈ 21 کے آفیسر بلال صدیق کمیانہ کو نیا آئی جی خیبرپخونخواہ تعینات کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاہور پولیس نے بھی جعلی نوٹی فکیشن کا نوٹس لیا ہے۔

خیبر پختونخوا

KPK Police